یوم آزادی اور معرکہ حق کا جشن: شہر میں 10 مقامات پر آتش بازی ہو گی
08-13-2025
(لاہور نیوز) یوم آزادی اور معرکہ حق کا جشن منانے کیلئے شہر لاہور کے مختلف 10 مقامات پر بھرپور آتشبازی ہو گی۔
صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 10 مقامات پر آتشبازی ہو گی، سرکاری سطح کے علاوہ 8 نجی مقامات پر بھی آتشبازی ہو گی۔ سی بی ڈی کلمہ چوک، بینکرز سوسائٹی کماہاں انٹرچینج میں آتشبازی ہو گی، پیراگون سٹی، ایل ڈی اے سٹی پر بھی آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ سنٹرل پارک فیروزپور روڈ، عرفہ کریم ٹاور پر آتشبازی کی جائے گی، الائیڈ سکول غوث گارڈن، ایسٹرن سٹی قائد اعظم انٹرچینج پر آتشبازی ہو گی۔ شہر میں سرکاری سطح پر بھی 2 مقامات پر آتش بازی کی جائے گی، گریٹر اقبال پارک اور لبرٹی چوک گلبرگ میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائیگا واضح رہے کہ مونال ریسٹورنٹ لبرٹی کی این او سی کی درخواست رد کر دی گئی، مونال ریسٹورنٹ کو ملحقہ پٹرول پمپ کی وجہ سے آتشبازی کی اجازت نہ ملی۔ آتش بازی آج رات بارہ بجے یوم آزادی شروع ہوتے ہی کی جائے گی۔