ٹاپ اینڈ ٹی 20سیریز کا آغاز کل سے، پہلا میچ پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے مابین ہوگا

08-13-2025

(لاہورنیوز)ٹاپ اینڈ ٹی 20سیریز کا آغاز کل سے ہو گا۔

ٹیموں کے کپتانوں کا سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی پر فوٹو سیشن ہوا، پاکستان شاہینز ٹیم کل بنگلا دیش اے کے خلاف میچ کھیلے گی ۔پاکستان شاہینز دوسرا میچ 16اگست کو پرتھ سکارچرز میں کھیلے گی اور 18اگست کو میلبرن رینیگیڈز کے خلاف ہوگا، پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان نیازی کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں 19اگست کو پاکستان شاہینز چوتھے میچ میں کنگز مین کا مقابلہ کریں گے، پانچواں میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف 20اگست کو کھیلا جائے گا جب کہ 22اگست کو چھٹا میچ نیپال کے خلاف ہوگا۔