کلمہ چوک: یوم آزادی میوزیکل کنسرٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد متوقع

08-13-2025

(لاہور نیوز) لبرٹی چوک پر میوزیکل کنسرٹ منعقد کئے جانے کے باعث شہریوں کے آمد و رفت کی وجہ سے کلمہ چوک سے لبرٹی جانے والا راستہ بلاک ہو گیا، جس کے بعد پولیس نے بیریئرز لگا کر راستہ بند کر دیا۔

بدترین ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کے احکامات پر لبرٹی گول چکر جانے کی اجازت نہیں، پیدل جانے والوں کو صرف گزرنے کی اجازت ہے۔  واضح رہے لاہور میں 13 اگست کی شام لبرٹی چوک پر میوزیکل کنسرٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی شرکت کا امکان ہے، لبرٹی گول چکر پر  وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزرا کی آمد کے پیش نظر  پولیس نے  گاڑیوں کا داخلہ بند کیا ہے۔ جشنِ آزادی کے موقع پر لبرٹی چوک میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔