فارمن کرسچین کالج میں جشن آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب

08-13-2025

(لاہور نیوز) یومِ آزادی کے سلسلہ میں طلبا و طالبات کا جوش و جذبہ عروج پر ہے، فارمن کرسچین کالج کی گراؤنڈ میں جشن آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

فارمن کرسچین کالج کی گراؤنڈ میں جشن آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، یونیورسٹی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے سٹوڈنٹ ایکٹویٹیز ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے انعقاد کیا۔ یکجہتی، فخر اور حب الوطنی کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریکٹر ایف سی سی یو ڈاکٹر جوناتھن ایڈلٹن  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اسکے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔ تقریب میں سٹوڈنٹس کی جانب سے مختلف پرفارمنسز اور دلچسپ سیشنز بھی پیش کیے گئے۔