سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری
08-13-2025
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کر دیا، الیکشن 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 18 اگست کو ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، 19 اور 20 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، 21 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کی جائے گی، 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ 26 اگست تک مسترد ہونے والے امیدوار اپنی اپیل دائر کر سکیں گے، مسترد ہونے والے امیدوار وں کی اپیلوں پر 28 اگست کو فیصلہ سنایا جائے گا، 29 اگست کو ریٹرنگ آفیسر امیدواروں کی ترمیمی لسٹ جاری کرے گا،30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 9 ستمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے، سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر انتخابی عمل پنجاب اسمبلی میں ہو گا۔