پنجاب بھر کے تھیٹرز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری
08-13-2025
(لاہور نیوز) چہلم حضرت امام حسینؓ پر پنجاب بھر کے تھیٹرز بند کرنے کے احکامات جاری، اس ضمن میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے تھیٹرز بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی چہلم میں سکیورٹی ڈیوٹیز کیلئے ہو گی، فوج اورسول آرمڈ فورسز چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔