پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
08-13-2025
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نئی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری 15 اگست کو وزارتِ پٹرولیم کو ارسال کرے گی، جس کے بعد وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے آئندہ 15 دنوں کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔