مانگا منڈی میں گھریلو جھگڑے پر بیوی قتل
08-13-2025
(لاہور نیوز) مانگامنڈی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کر دیا۔
اہلخانہ کے مطابق مقتولہ کا شوہر اکثر تشدد کرتا تھا اور بھائیوں کیساتھ ملکر قتل کیا ہے، خاتون فرزانہ بی بی ہسپتال منتقل، علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان زاہد، ناصر اور اختر کو گرفتار کر لیا، تفتیش جاری ہے۔