گیس کے زائد بلوں پر صدر لاہور چیمبر کی پریس کانفرنس
08-12-2025
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے گیس کے زائد بلوں کی پالیسی، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد و دیگر عہدیداروں کی پریس کانفرنس، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور ای سی سی ممبر رانا محمد نثار کی بھی شرکت۔
صدر لاہور چیمبر ابوذر شاد کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے ایک دو مسائل آ جاتے ہیں، مسائل پر بات کیلئے پریس کانفرنس کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ آج اوگرا نے ایک ساتھ 84 نوٹیفکیشن نکال دئیے ہیں، اوگرا کے فیصلے پر صنعتی صارفین پر بھاری ریٹروسپیکٹو گیس بل جاری کئے ہیں جبکہ پچھلے 4 سالوں کے بلز میں لاکھوں سے کروڑوں تک ادائیگی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس این جی پی ایل کا بھاری بیک ڈیٹ بلز بھیجنا صنعتی شعبہ کیلئے مشکلات پیدا کرے گا، اس اقدام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہو گا۔