پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا

08-12-2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان، دوسرے میں ویسٹ انڈیز  نے کامیابی حاصل کی، سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ 31 سال میں 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہوئی ہیں، ویسٹ انڈیز  نے 92-1991 میں پاکستان کے خلاف آخری سیریز جیتی تھی۔