پنجاب حکومت کا 13 ارب 34 کروڑ کی تعلیمی گرانٹ لینے کا فیصلہ
08-11-2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے 13 ارب 34 کروڑ روپے کی تعلیمی گرانٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن سے سسٹم ٹرانسفارمیشن گرانٹ لی جائے گی،گرانٹ سے تعلیمی معیار اور طلباء کا سکولوں میں اندراج بہتر بنایا جائے گا۔ 2 ارب 67 کروڑ روپے اہداف کی تکمیل پر مشروط ملیں گے، منصوبےکی کل لاگت 10 ارب 60 کروڑ روپےمقرر کی گئی۔ اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی ڈیٹا سسٹمز کو مضبوط کیا جائے گا، ضلعی تعلیمی اتھارٹیزکی کارکردگی بڑھانے کے منصوبے بھی شامل ہیں، محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں امداد کے اثرات بہت محدود رہے ہیں، منصوبے کی منظوری کے بعد گرانٹ کے حصول کا عمل تیز ہو گا۔