ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ

08-11-2025

(لاہور نیوز) ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے آؤٹ ڈور کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے ہیں، جس کے مطابق سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور صبح 8 سے سہ پہر 3 بجے تک کھلیں گے، جمعہ کو ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور صبح 8 سے 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو او پی ڈی میں اوقات کارپرعمل کروانیکی ہدایت کر دی گئی ہے۔