پنجاب: رواں سال حد رفتار سے تجاوز پر 95 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کٹ گئے

08-11-2025

(لاہور نیوز) رواں سال مقررہ حد رفتار سے تجاوز پر 95 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، رواں سال مقررہ حد رفتار سے تجاوز پر 95 ہزار سے زائد شہریوں کو  چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ رواں سال اوور سپیڈنگ کے خلاف کاروائیوں میں 97 فیصد اضافہ ہوا، موٹر سائیکل گاڑیاں اور کمرشل گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، اسکے علاوہ حد رفتار کا تعین کرنے کے لیے سپیڈ گن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سیف سٹی کیمروں سے اوور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ اوور سپیڈنگ کرنیوالے اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے سپیڈ چیکنگ کیمروں کا استعمال ضروری ہے، تیز رفتاری کیخلاف کاروائی سے حادثات میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانا ہے، قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک پولیس بہترین اقدامات کر رہی ہے۔