پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
08-11-2025
(ذیشان یوسفزئی) وفاقی حکومت نے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اتھارٹی کرپٹو لائسنسنگ، ریگولیشن اور ورچوئل ایسٹس کے تمام امور دیکھے گی جبکہ پاکستان میں کرپٹو لائسنسنگ کا عمل مزید کم از کم تین ماہ بعد مکمل ہو گا اور کرپٹو لائسنسنگ فیٹف اور آئی ایم ایف کے معیار کے مطابق ہو گی۔ اتھارٹی صارفین کی ٹرانزیکشن ہسٹری اور ریکارڈ محفوظ رکھے گی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اتھارٹی کی اہم ذمہ داری ہو گی، لائسنس یافتہ شخص کی رئیل ٹائم معلومات تک اتھارٹی کو رسائی ہو گی۔ کرپٹو کرنسی کو اتھارٹی ریگولیٹ کرے گی، اتھارٹی کا نام پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی ہو گا، اتھارٹی دیگر ایجنسیوں کے ساتھ معلومات شئیر کرے گی، اتھارٹی وفاقی حکومت کی اجازت سے بیرون ملک ایجنسیوں اور اداروں کے ساتھ بھی انفارمیشن شئیر کر سکے گی۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اتھارٹی کرپٹو کی لائسنسگ، ریگولیشن، ورچوئل ایسٹس کے سروس پروائیڈز دیکھے گی، اتھارٹی ورچوئل ایسٹس کے قوانین اور اس سے متعلق تمام معاملات دیکھے گی۔