نشتر کالونی: سسرالیوں کا بہو پر تشدد، پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا

08-10-2025

(لاہور نیوز) نشتر کالونی میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کا تاحال پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

تھانہ نشتر کالونی میں اندراج مقدمہ کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ دینے کے بعد بھی متاثرہ خاتون کا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اشفاق، صہیب، بلال اور صبیحہ نے گھر میں گھس کر اسے آہنی راڈ سمیت ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان صلح کرنے آئے اور تشدد کا نشانہ بنا کر چلے گئے۔ متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ شوہر اور سسر کے تشدد سے اسکا چہرہ، بازو اور ٹانگوں پر زخم آئے ہیں، میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔