لاہور: پی آئی سی، ڈاکٹرز ہاسٹل میں آگ لگنے سے متعدد ڈاکٹرز زخمی

08-10-2025

(لاہور نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور کے ڈاکٹر ہاسٹل میں آگ لگ گئی، کئی ڈاکٹر آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کچھ ہی دیر بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اطلاع ملتے ہی ایم ایس  (پی آئی سی) بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، انہوں  نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم آگ لگنے کے باعث ہسپتال ملازم محمد حارث سمیت 10 سے زائد ڈاکٹرز جھلس گئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عامر رفیق بٹ نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ہاسٹل کے کمرے میں پھنسے دو افراد کو بحفاظت نکال لیا، آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔