دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
08-10-2025
(لاہورنیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے کپتان سلمان آغا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر چکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔