سی سی پی او کی غیرملکی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے منظم اقدامات کی ہدایت
08-10-2025
(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور کی زیرصدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سی سی پی او لاہور نے چینی اور دیگر غیرملکی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے منظم اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی تشہیر کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ سی سی پی او لاہور نے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن کو جوئے کے نیٹ ورک کے قلع قمع پر شاباش دی اورانعام دینے کا اعلان کیا۔ غیر تسلی بخش کارکردگی پر ڈی ایس پی (آپریشنز) ٹاؤن شپ سرکل کولیٹر آف ڈسپلیئر جاری کرنے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ناقص شہادت سے منشیات کے مقدمات میں ملزمان کی بریت پر محکمانہ کارروائی ہو گی۔ انہوں نے ڈی ایس پی لیگل کو منشیات سے متعلقہ مقدمات کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔ نقب زنی کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے مقامی آبادی کو حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی دینے کی ہدایت کی۔ بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں، ہوٹل آئی اور ٹریول آئی کی مدد سے مطلوب مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے،عوامی درخواستوں کو مقررہ ٹائم فریم میں نمٹایا جائے، پولیس افسران و اہلکاروں شہریوں کو ریلیف دیں، محکمے کی امیج بلڈنگ میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن) ذیشان رضا، ڈی آئی جی (آپریشنز) فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) محمد نوید، ایس ایس پی (آپریشنز) تصور اقبال کی اجلاس میں شرکت کی۔ اقبال ٹاؤن اور صدرڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن) بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔