پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
08-09-2025
(لاہور نیوز) پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ون ڈے سیزیز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 280رنز بنائے، ایون لیوس60، روسٹن چیس53 اور شائی ہوپ55 رنز بنا کر نمایاں رہے، برینڈن کنگ 4،کیسی کارٹی30، شرفین 10اور۔روماریو شیفرڈ 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ نے 3، صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا مگر صائم ایوب صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، عبداللہ شفیق 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 47 رنز بنا سکے، سلمان آغا نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نہایت ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسن نواز نے ڈیبیو میچ میں شاندار نصف سنچری بنائی اور وہ 63 رنز بنا کر کریز میں موجود رہے، ان کا ساتھ دیتے ہوئے حسین طلعت نے 41 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، حسن نواز اور حسین طلعت نے جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ گرین شرٹس نے نہایت ہی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے، حسن نواز شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمار جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جیڈن سیلز، گداکیش موتی اور روسٹن چیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قومی سکواڈ: کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حسن نواز، بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، سفیان مقیم۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم: برینڈن کنگ، ایون لیوس، کارٹی، شے ہوپ، شیرفین ردرفورڈ، روسٹن چیس، روماریو شیفرڈ، گداکیش موتی، شامار جوزف، جیدین سیلز اور جیدیا بلیڈز۔