پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا حکومت سے سکول جلد کھولنے کا مطالبہ

08-08-2025

(لاہور نیوز) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے 31 اگست تک چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ واپس لے کر سکول جلد کھولنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔

حکومت کے تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی تعطیلات کو 31 اگست تک بڑھانے اور تعلیمی اداروں کو یکم ستمبر سے کھولنے کے فیصلے کو آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے غیر ضروری اور بلاجواز قرار دے دیا۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن  کے مرکزی صدر ابرار احمد خان  نے گرمیوں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کے حکومتی فیصلہ پر  اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ "گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، کیونکہ اس سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، خاص طور پر میٹرک کی کلاسز  کے طلبا کی تعلیم بری طرح متاثر ہو گی۔ ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا  کہ وہ فوری طور پر گرمیوں کی چھٹیاں اکتیس اگست تک بڑھانے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے، تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ نصاب کی بروقت تکمیل کروائی جا سکے اور امتحانات کی تیاری ممکن ہو سکے۔