یوم آزادی کی تیاریاں: جھنڈیوں، بیجز اور پرچموں کی خریداری کا سلسلہ جاری
08-08-2025
(لاہور نیوز) یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
لاہور کی کریم بلاک مارکیٹ سمیت دیگر مختلف جگہوں پر 14 اگست کے حوالے سے ملبوسات کی خرید و فروخت جاری ہے۔ جھنڈیوں، بیجز، بینرز اور پرچموں کی خریداری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں میں یومِ آزادی کا جوش دیدنی دیکھائی دے رہا ہے۔