دماغ میں کس دھات کی کمی انسان کیلئے خطرناک بیماری کا باعث بن سکتی ہے؟جانئے
08-08-2025
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ میں لیتھیئم کی کمی الزائمرز بیماری کا ایک بڑا سبب ہوسکتی ہے۔
محققین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مستقبل میں لیتھیئم کی مقدار کو قابو کر کے بیماری کو روکنا یا ختم کرنا ممکن ہو سکتا ہے،اگرچہ مریضوں میں ایسے کوئی آثار نہیں دیکھے گئے۔ نیورو سائنٹسٹ نے ابتدائی طور پر لکھا کہ زیادہ مقدار میں لیتھیئم دینے سے چوہوں میں الزائمرز کی علامات کم ہوئی تھیں۔ بعد ازاں ان کی ٹیم نے ریلیجیئس آرڈرز اسٹڈی میں شریک افراد کے دماغ کے پوسٹ مارٹم میں متعدد دھاتوں کی مقدار کی پیمائش کی۔ طویل مدت جاری رہنے والی اس تحقیق میں 65 برس اور اس سے زیادہ کی عمر کے لوگ شامل تھے۔ معتدل بیماری میں مبتلا افراد میں 26 دھاتوں میں سے صرف لیتھیئم کو واضح طور پر کم پایا گیا۔تحقیق میں ماہرین نے لکھا کہ الزائمرز کے مریضوں میں سب سے اہم تبدیلی لیتھیئم کی مقدار میں کمی تھی۔