مناواں میں حساس اداروں نے بھارتی ڈرون گرا دیا
08-08-2025
(لاہور نیوز) بزدل بھارت کی پاکستان میں دراندازی کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
مناواں کے علاقے میں حساس اداروں نے بھارتی ڈرون گرا دیا، ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے تصدیق کر دی۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ سرویلنس ڈرون بھارت کی طرف سے آیا تھا، حساس اداروں نے ڈرون تحویل میں لے لیا، تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ ترجمان پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ ڈرون منشیات کی سمگلنگ کیلئے استعمال کیا گیا، پولیس نے ڈرون قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔