پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، ایک لاکھ 46 پوائنٹ کی حد کھو دی
08-08-2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ جاری ہے، 100 انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 451 پوائنٹ پر پہنچ کر واپس آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 690 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 46 ہزار 378 کی سطح پر پہنچ گیا۔ بعدازاں 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 46 ہزار پوائنٹ کی حد کھو دی، ہنڈرڈ انڈیکس 277 پوائنٹ کی تیزی سے ایک لاکھ 45 ہزار 924 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی انڈیکس نے بڑی چھلانگ لگا کر پہلی مرتبہ ایک لاکھ ، 46 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 46 پیسے کا ہو گیا۔