شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش، شہری پریشان

08-08-2025

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں اچھرہ، شاہ جمال اور فاضلیہ کالونی میں گزشتہ تین گھنٹوں سے بجلی کی بندش نے مکینوں کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے نہ صرف گھریلو معاملات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں  نے واپڈا اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔