سندر: تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے

08-07-2025

(لاہور نیوز) سندر کے علاقہ میں شاہکام چوک میں تیز رفتار کارکی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کینال روڈ پر تیز رفتار کار  نے ریڑھی بانوں اور موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ  کر کار ڈرائیور کو حراست میں  لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ نعشوں کو مردہ خانہ بھجوا دیا ہے۔