گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
08-07-2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفر گڑھ میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، پولیس نے 24 گھنٹوں میں درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مظفرگڑھ میں یہ افسوسناک واقعہ گونگی بہری لڑکی کے ساتھ پیش آیا، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا انسان نہیں، درندہ ہے، ایسے مجرموں کو مثالی سزائیں دلوا کر نشان عبرت بنانا ہو گا، پولیس نے فوری دفعہ 376 (iii) کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، متاثرہ لڑکی کو قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی جبکہ کیس کی شفاف اور تیز رفتار پیروی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔