امیر بالاج قتل کیس: مرکزی ملزم گوگی بٹ کی 16 اگست تک عبوری ضمانت منظور
08-07-2025
(لاہور نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے امیر بالاج قتل کیس میں مزکزی ملزم گوگی بٹ کی 16 اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اس کیس کے مرکزی ملزم گوگی بٹ کی 16 اگست تک عبوری ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے، ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے گوگی بٹ کی ضمانت منظور کی۔ گوگی بٹ سخت سکیورٹی کے حصار میں سیشن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔