امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت منظور

08-07-2025

(لاہور نیوز) عدالت نے امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت منظور کر لی۔

سیشن عدالت میں گوگی بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے گوگی بٹ کی ضمانت 16 اگست تک منظور کر لی اور گوگی بٹ کے وکیل کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے پولیس سے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ گوگی بٹ سخت سکیورٹی میں سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔