میگا پراجیکٹ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ میں صارفین کا ڈیٹا پبلک ہونیکا انکشاف

08-07-2025

(لاہور نیوز) وفاق کے میگا پراجیکٹ "اپنا میٹر اپنی ریڈنگ" میں صارفین کا ڈیٹا پبلک ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔

لیسکو  نے ڈیٹا پبلک ہونے پر متعلقہ افسران و ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا، ذرائع  کے مطابق کمپنی میں بجلی کے صارفین کا ذاتی ڈیٹا پبلک ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔  جاری  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ صارفین کا ڈیٹا پبلک ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی ہو گی، لیسکو میں صارفین کا نام، قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبرز پبلک کئے گئے۔ میگا پراجیکٹ میں صارفین  نے اپنی تصاویر کیساتھ بھی ڈیٹا اپ لوڈ کیا تھا، لیسکو  نے غلط ڈیٹا اپ لوڈ کرنے پر صارفین کو آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔