محکمہ خزانہ نے لائیو سٹاک کو 90 کروڑ روپے جاری کر دیئے

08-07-2025

(ویب ڈیسک) محکمہ خزانہ نے لائیو سٹاک کو 90 کروڑ روپے جاری کر دئیے۔

فیلڈ سٹاف کی موٹرسائیکل باکس اور ویکسینیشن کیلئے بجٹ جاری کیا گیا، محکمہ لائیو سٹاک فنڈز سے نئی موٹرسائیکلیں خریدے گا۔ محکمہ خزانہ  نے ڈسٹرکٹ کونسل قصور کو 10 کروڑ روپے جاری کر دئیے، محکمہ خزانہ  نے ماڈل ویلیج کیلئے یہ بجٹ جاری کیا۔