وزیراعلیٰ مریم نواز کا مستونگ دھماکے میں شہید میجر، جوانوں کو خراج عقیدت
08-07-2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے میجر اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ مریم نواز شریف نے شہید میجر رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کی قربانی کو لازوال قرار دیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔