میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور: 25-2024 کا ریکوری ہدف حاصل کرنے میں ناکام
08-06-2025
(لاہور نیوز) میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سال 25-2024 کیلئے مقرر کردہ سالانہ ریکوری ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو سالانہ ریکوری ہدف مکمل کرنے میں بری طرح ناکامی کا سامنا، ذرائع کے مطابق ریگولیشن برانچ کے بعد پلاننگ ونگ بھی سالانہ ہدف کے حصول میں ناکام رہی ہے جبکہ پلاننگ ونگ کا 25-2024 کا سالانہ ریکورٹ بجٹ 30 کروڑ مختص کئے گئے۔ اس وقت تک صرف 24 کروڑ کی ریکوری ہوئی ہے، رواں مالی سال پلاننگ ونگ کا ریکوری ہدف 40 کروڑ مختص کئے گئے تھے، ریگولیشن برانچ نے گزشتہ مالی سال ریکوری ہدف کا صرف 93 فیصد حاصل کیا تھا، ریگولیشن برانچ کی جانب سے گزشتہ سال 6 کروڑ 50 لاکھ کی ریکوری ہو ئی۔ ذرائع کے مطابق ادارے کی مالی کارکردگی توقعات سے کم رہی جس کی وجہ انتظامی کمزوریاں، عدم ادائیگیاں اور ریونیو ریکوری کے نظام میں سست روی بتائی جا رہی ہے۔