گلوکارہ آئمہ بیگ فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک
08-06-2025
(لاہورنیوز) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے فیشن برانڈ کے مالک زین احمد سے شادی کر لی۔
قبل ازیں شوبز کے کچھ سوشل میڈیا پیجز پریہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ آئمہ بیگ اور زین احمد کینیڈا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور زین احمد کی عروسی ملبوسات میں لی گئی تصاویر بھی وائرل ہو رہی تھیں۔ تاہم اب گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد نے بھی انسٹاگرام پرتصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی ہے۔آئمہ بیگ نے انسٹا گرام پرتصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے گزشتہ رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی،الحمدللہ،اب بھی یہ سب خواب جیسا محسوس ہو رہا ہے کہ واقعی ایسا ہوگیا۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ہم دونوں کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا،یہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے،اس کے ساتھ انہوں نے محبت بھرے انداز میں دل والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے۔تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد جہاں مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے وہیں کچھ مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔