سموگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 34 بھٹے سیل، 16 مسمار

08-06-2025

(لاہور نیوز) سموگ کے تدارک کیلئے حکومت نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

اینٹوں کے بھٹوں، آلودگی پھیلانے والی صنعتوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ای پی اے کی جانب سے 216 زیرتعمیر مقامات، 22 لاکھ 4 ہزار گاڑیوں کی سرٹیفکیشن مکمل کر لی گئیں، 496 انڈسٹریل یونٹس بھی سرٹیفائیڈ جن میں ایمیشن کنٹرول سسٹمز کی تنصیب مکمل کر لی گئی۔ یہ سسٹم پوری انڈسٹری کا 96 فیصد ہے جس میں تمام بوائلنگ اور فرنسز شامل ہیں، 8204 گاڑیوں کا ایگزاسٹ ٹیسٹ مکمل، زہریلا دھواں خارج کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف ایکشن تیز کر دیا، ایندھن کے معیار کی جانچ کے دوران 17 پٹرول پمپس کا دورہ کیا گیا، 36 سیمپلز میں سے 2 کو غیرمعیاری قرار دیا گیا۔ ای پی اے کی جانب سے 1810 بھٹے چیک، 34 سیل، 16 مسمار، 45 ایف آئی آرز اور 38 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اس کے علاوہ 1220 صنعتی یونٹس کا معائنہ، 104 سیل، 17 ایف آئی آرز، 37 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صنعتی زہریلے مادے پنجاب کے شہریوں کی صحت سے نہیں کھیل سکتے، واٹر ری سائیکلنگ سسٹم کی تنصیب میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، 29 سسٹمز نصب، 20 سروس سٹیشن سیل، 9 کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سموگ کنٹرول کیلئے ایئر و واٹر کوالٹی کی مسلسل نگرانی ضروری ہے، پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلئے حلف مہم جاری ہے، یکم اگست تک 6468 افراد  نے پلاسٹک نہ استعمال کرنے کا عزم کیا، ای پی اے کی شجرکاری مہم کے دوران 11870 نئے پودے لگائے گئے۔