بیدیاں روڈ:زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی،2 افراد جاں بحق

08-06-2025

(لاہور نیوز) بیدیاں روڈ کے علاقے لدھڑ پنڈ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں ملبے تلے دبنے سے 2 افراد جاں بحق ، ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا،جاں بحق افراد میں 25سالہ عادل اور 45 سالہ گوگا مسیح شامل ہیں۔ ترجمان پولیس  کے مطابق لاشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔