گرمی کی چھٹیوں سے قبل سکول کھولنے پر ایجوکیشن اتھارٹی کا ایکشن
08-06-2025
(لاہور نیوز) گرمی کی چھٹیوں سے قبل سکول کھولنے پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سخت ایکشن لے لیا۔
کرشن نگر میں موجود ایک نجی سکول کو کھولنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول کے پرنسپل کو ذاتی شنوائی کیلئے آج طلب کر لیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ پرنسپل کو سننے کے بعد سکول انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کے بعد 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔