مون سون کا چھٹا سپیل، لاہور میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی
08-06-2025
(لاہور نیوز) مون سون کا چھٹا سپیل ملک میں داخل ہو چکا ہے جس کے تحت لاہور میں آج اور کل بارش کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نشیبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور بارش کے دوران کھلے علاقوں میں نہ نکلیں۔ ادھر صبح سویرے سورج کی جھلکیاں دیکھنے کو ملیں، تاہم بادلوں کی آمد کے باعث موسم میں تبدیلی محسوس کی گئی، درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوائیں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حبس میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔