سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

08-05-2025

(لاہور نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی۔

جون 2025 کی ٹیکس مدت کیلئے ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ اب 8 اگست مقرر کی گئی ہے، پہلے ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 18 جولائی اور پھر 4 اگست تک بڑھائی گئی تھی۔ ایف بی آر  کے مطابق اب ٹیکس دہندگان 8 اگست 2025 تک ریٹرن فائل کر سکیں گے،سہولت صرف مقررہ تاریخ تک واجب الادا ٹیکس جمع کروانیوالے ٹیکس دہندگان کو ہے،سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت توسیع کا اعلان کیا گیا۔ ایف بی آر  نے ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے، تمام لارج ٹیکس پیئر آفس، کارپوریٹ آفس اور ریجنل آفس کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ایف بی آر  کے مطابق ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر پر لیٹ فائلنگ چارجز سے بچنے کا آخری موقع ہے، واجب الادا ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کو توسیع کا فائدہ نہیں ملے گا، اس ضمن میں تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔