مناواں: بلیک میلنگ سے رقم ہتھیانے کا الزام، 4 افراد پر مقدمہ درج
08-05-2025
(لاہور نیوزں مناواں کے علاقہ میں شہری کو بلیک میل کر کے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ مناواں میں شہری عبد الشکور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ملزم عمر نے خود کو سی سی ڈی اے ایس آئی ظاہر کر کے شہری کو بلیک میل کیا۔ ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم متاثرہ شہری کی نجی زندگی بارے تمام معلومات رکھتا تھا، مبینہ طور پر شہری سے 4 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا گیا اور ڈیڑھ لاکھ رشوت وصول کر کے مثبت پولیس رپورٹ بنانے کا وعدہ کیا۔