نئی بننے والی پیرا فورس کا کارنامہ، 10 ہزار ہتھیا کر رکشہ بھی چھین لیا
08-05-2025
(لاہور نیوز) نئی بننے والی فورس پیرا بھی پرانی ڈگر پر چل پڑی، شہری سے مبینہ طور پر 10 ہزار روپے ہتھیانے کے ساتھ ساتھ شہری کا رکشہ بھی واپس نہ کیا۔
رکشہ ڈرائیور پیرا فورس کیخلاف شکایت لے کر ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچ گیا، متاثرہ شہری عبدالرحمن کے مطابق پیرا فورس نے کاہنہ کے قریب موٹر سائیکل رکشہ قبضہ میں لیا اور مبینہ طور پر 10 ہزار روپے بھی ہتھیا لئے ہیں۔ پیرا اہلکاروں نے 2 گھنٹے حبس بے جا میں رکھا، شہری نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ 10روز سے پیرا فورس نے رکشہ قبضہ میں لے کر میرا روز گار چھین لیا ہے، حکام سے اپیل ہے کہ میرا رکشہ واپس دلوا کر مذکورہ اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔