الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9 ارکان کو نااہل قرار دیدیا
08-05-2025
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائد حزف اختلاف عمرایوب اورشبلی فراز سمیت 9 ارکان کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق نااہل ہونے والوں میں صاحبزادہ حامدر رضا، زرتاج گل ، رائے حیدر علی، جنید افضل ساہی، رائے حسن مرتضیٰ، عنصر اقبال سمیت 9ارکان اسمبلی اور سینیٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی نااہلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جبکہ آئین کے آرٹیکل 63ون ایچ کے تحت تمام ارکان کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کی جانب سے فیصلے کی روشنی میں اراکین سزا پا چکے ہیں، اس لیے ان ارکان قومی اسمبلی سمیت سنیٹیرز کو نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 11 نشستوں کو بھی خالی قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل، فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔