پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1403 ٹریفک حادثات، ریسکیو سروسز فراہم
08-05-2025
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,403 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن پر ریسکیو 1122 نے فوری رسپانس دیتے ہوئے امدادی خدمات فراہم کیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 734 شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، ٹریفک حادثات میں 7 اموات ہوئیں، 1668زخمی افراد میں 1315مرد اور 353 خواتین شامل ہیں، 1403 حادثات میں 1382 موٹرسائیکل، 88 رکشے، 144کاریں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 221 ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، ٹریفک حادثات سے 158 شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، ٹریفک حادثات سے 102معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 260 لوگ زخمی ہوئے۔