لیسکو نے ڈیڈ ڈیفالٹرز کو اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا

08-05-2025

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے اربوں روپے کے واجبات کی وصولی کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیڈ ڈیفالٹرز کو اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صارفین سے 33 ارب کی ریکوری کیلئے اقساط کی سہولت کا مراسلہ جاری کر دیا گیا، کنکشن منقطع ہونے کے باوجود صارفین نے واجبات کی ادائیگی نہیں کی، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی نے آن لائن اقساط کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق  ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کیلئے آن لائن لنک جاری کیا جائے، صارفین کو صرف آن لائن اقساط کی سہولت دی جائے گی۔ آن لائن لنک کو بینکس، نادرا و دیگر اداروں سے منسلک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ صارفین کے کنکشن منقطع ہونے پر لیسکو کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے، اربوں روپے کی ریکوری کے لئے اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا، لیسکو  نے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشن منقطع کر کے املاک قبضے میں  لے رکھی ہیں۔