سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ،مطیب نامی ملزم مارا گیا، کانسٹیبل زخمی

08-05-2025

(لاہور نیوز) سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ ،مطیب نامی ملزم مارا گیا، ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

 ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی ،راہزنی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، کراس فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔  اشتہاریوں کی فائرنگ سے لقمان کانسٹیبل زخمی ہو گیا، راشد غازی اے ایس آئی کی چھاتی میں بلٹ پروف جیکٹ پر فائر لگے،فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔