وزیر اعلیٰ کا 5 اضلاع میں تعیناتی کیلئے 3 خواتین سمیت 12 پولیس افسروں کا انٹرویو
08-04-2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی پی او کی 2 خالی سٹیوں سمیت 5 اضلاع کیلئے 3 خواتین سمیت 12 پولیس افسروں کے انٹرویوز کئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 3 خواتین سمیت 12 افسران کے انٹرویو کئے، اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی انٹرویوز میں موجود تھے۔ مرد افسران میں ایس ایس پی حسنین حیدر، ایس ایس پی غضنفر شاہ، ایس ایس پی کاشف اسلم، ایس ایس پی طارق ولایت، ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان اور ایس ایس پی فراز سمیت دیگرافسروں کے انٹرویو کئے گئے جبکہ خواتین میں ایس پی عائشہ بٹ، ایس پی عمارہ شیرازی اور ایس پی بشریٰ جمیل شامل تھیں۔ انٹرویو کے بعد سلیکٹ ہونیوالے مذکورہ افسران کی گجرات، اٹک، خوشاب، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان میں تعیناتیاں متوقع ہیں۔