ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان
08-04-2025
(ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپیہ 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت نرخوں میں کمی کی درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اگر درخواست منظور ہو گئی تو صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا، یہ ریلیف سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کے صارفین کو بھی دیا جائے گا۔