پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی
08-04-2025
(لاہورنیوز)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔مقررہ 20 اوورز میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی اننگز پاکستان نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔بہترین کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ اور آل راؤنڈر محمد نواز کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا ہے۔ تیسرے اور آخری ٹی 20 کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔بہترین کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ اور آل راؤنڈر محمد نواز کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا ہے۔ تیسرے اور آخری ٹی 20 کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔ اس جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کا اعتماد بلند ہے اور اب قافلہ ٹرینیڈاڈ روانہ ہو رہا ہے جہاں جمعے سے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز ہو گا۔ پاکستان کی اس جیت میں جہاں صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی بلے بازی اہم رہی وہیں گیند بازوں خصوصاً سپنرز کی کارکردگی نے بھی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، اب شائقین کو امید ہے کہ یہی فارم ایشیا کپ میں بھی برقرار رہے گی۔ وزیراعظم کی مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور ٹیم منیجمنٹ کو بھی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہت کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ مجھے امید ہے ٹیم مزید محنت اور یکسو ہو کر آنے والے میچز کے لیے تیاری کرے گی اور کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔