لاہور: خودکشی سمیت دیگر حادثات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

08-03-2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں خودکشی اور دیگر حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایدھی ترجمان  کے مطابق 33 سالہ آصف اقبال نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، کاہنہ، ایل ڈی اے چوک میں موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا، شاہدرہ میں موٹر سائیکل سوار ٹریلر کے پچھلے ٹائر میں پھنس گیا اور شدید زخمی ہونے کے باعث جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس  نے تینوں واقعات بارے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس و تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔