اچھرہ: خاتون سمیت 3 افراد کا شہری پر چھریو ں سے حملہ
08-03-2025
(لاہور نیوز) اچھرہ میں موٹر سائیکل سے گاڑی ٹکرانے پر محلہ دار خاتون سمیت 3 افراد نے طیش میں آکر شہری کے گھر دھاوا بول دیا اور اسے چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔
ملزموں نے چھری کے وار کر کے فیصل لطیف کو زخمی کر دیا، واقع کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم شہروز، رؤف اور جویریہ نے گھر پر دھاوا بولا اور چھریوں کے وار کر کے شہری کو زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھری کے وار سے فیصل شدید زخمی ہوا تاہم مقدمہ درج کر کے دو ملزمان عثمان اور رؤف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، مزید تفتیش کیلئے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔